ٹی ایل پی کو اہل غزہ سے ہمدردی نہیں، احتجاج مذہبی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے، سوشل میڈیا پر بحث

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کال کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں راستے سیل ہیں، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہنگامی صورت حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کے احتجاج سے اسلام آباد میں زندگی مفلوج، باپ بیمار بچی کو اٹھائے بھاگتا رہا، ویڈیو وائرل

تحریک لبیک پاکستان لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کررہی ہے، جسے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہوں کو بند کیا ہوا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹی ایل پی کا مؤقف ہے کہ وہ فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آ رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب فلسطین میں اسرائیل گولہ باردو برسا رہا تھا، تب یہ مذہبی جماعت خاموش تھی، اب جب وہاں امن معاہدہ ہوگیا ہے تو ان کو یکجہتی کیوں یاد آگئی؟

معروف صحافی اطہر سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تحریک لبیک پاکستان کوئی جماعت نہیں بلکہ ایک جتھہ ہے، جب حماس نے امن منصوبہ قبول کرلیا، تو پاکستان میں ہنگامہ کیوں؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ٹی ایل پی کا احتجاج دراصل مذہبی سیاست کو زندہ رکھنے اور میڈیا میں جگہ بنانے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ایل پی کے مارچ میں موجود مسلح شرپسند عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کررہے ہیں، جبکہ ایمبولیسنز کو بھی راستہ نہیں دیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ گرفتار

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ ہر صورت میں ریاست کی رٹ بحال رہنی چاہیے، کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ سسٹم کو یرغمال بنا لے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟