اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہیلمٹ گود میں رکھے موٹر سائیکل سوار نے خود کو ایک سرکاری ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکاروں سے بدتمیزی کے بعد وہ ناکہ توڑتے ہوئے ایکسپریس وے پر داخل ہوگیا، وائرلیس پیغام کے بعد جب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو دوبارہ روکا تو وہاں تلخ کلامی ہوئی۔
موٹرسائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک آفیسرز کو معطل کر دیا۔ موٹر سائیکل سوار نے خود کو سرکاری ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا۔
اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے کے بعد موٹرسائیکل سوار ناکہ توڑتے ہوئے ایکسپریس وے پر…
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 11, 2025
سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق واقعے کی مکمل انکوائری مکمل ہونے تک ٹریفک آفیسرز معطل رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چالان کرتے ہوئے نام کی جگہ گالی لکھنا پشاور کے ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑ گیا
انہوں نے واضح کیا کہ وردی میں اختیارات کا غلط استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او نے تمام ٹریفک اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کے ساتھ مہذب رویہ اختیار کریں اور قانون کے مطابق اپنا فرض انجام دیں۔














