فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ممکنہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تفصیلی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند رہے گا، جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختلف متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیض آباد کے چاروں اطراف سے ٹریفک کے بہاؤ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اہم ڈائیورشن پوائنٹس درج ذیل ہیں:

راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی جانب دونوں اطراف ٹریفک بند ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند، انتظامیہ کا تاخیر سے اعلان

بہارہ کہو، مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری پارک روڈ، کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک (ترامری)، لہتراڑ روڈ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔ ائیرپورٹ جانے والے کشمیر چوک اور سری نگر ہائی وے کا رخ کریں۔

گارڈن فلائی اوور اور کھنہ پل سے فیض آباد جانے والی ٹریفک کے لیے بھی ڈائیورشن دی گئی ہے۔ کورال سے آنے والے لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ استعمال کریں۔

نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ سے فیض آباد جانے والی ٹریفک کو بھی متبادل راستوں پر موڑا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سری نگر ہائی وے، راول ڈیم چوک، پارک روڈ، اور گولڑہ موڑ کے راستے راولپنڈی یا اسلام آباد آمد و رفت کریں۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی مارچ، اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ایف ایٹ، ایف نائن، ایف ٹین، ایف الیون، جی ٹین، جی الیون اور دیگر سیکٹرز کے رہائشی سری نگر ہائی وے براستہ گولڑہ موڑ راولپنڈی جا سکتے ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک اپڈیٹس کے لیے آئی ٹی پی ریڈیو 92.4 ایف ایم یا اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل سے رہنمائی حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے ایک سروے شروع کرنے جا رہے ہیں، طلال چوہدری کا اعلان

ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ میری ٹائم تعلقات میں سنگ میل قرار

اگر کوئی رکن اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہونا چاہیے، اسحاق ڈار

لوٹوں کی باتیں وہی کرتے ہیں جو خود لوٹوں کی توہین ہے، ایمل ولی خان

سری لنکا کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟