برازیل: دریا میں ڈوبتے جگوار کو بچا لیا گیا، جسم سے گولیوں کے ٹکڑے برآمد

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل کے دریا ریو نیگرو میں ایک جگوار کو توازن کھوتے اور پانی میں جدوجہد کرتے دیکھا گیا تو فوری طور پر ملٹری پولیس اور وائلڈ لائف ماہرین نے اسے بچانے کے لیے کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ممالک میں جانوروں کو بھی ڈوب کر مرنے نہیں دیا جاتا، امریکی ریسکیورز نے ہرن کے لیے جان لڑادی

اہلکاروں نے عارضی فلوٹیشن ڈیوائس بنا کر جگوار کو پانی سے نکالا اور ساحل تک کھینچ لائے۔ بعد ازاں اسے ایک خصوصی ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا جہاں معائنے کے دوران جگوار کے جسم میں گولیوں کے نشانات اور چمڑی کے نیچے گولیوں کے ٹکڑے پائے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @bpamb_am.pmam

ماہرین نے فوری سرجری کر کے گولیوں کے ٹکڑے نکال دیے، جس کے بعد جگوار اب بحالی کے عمل سے گزر رہا ہے، صحت یاب ہونے کے بعد اسے دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سیلاب کے پانی میں پھنسے 6 شیروں کو ریسکیو کرلیا گیا

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ محفوظ نسل قرار دیے گئے اس جانور پر کس نے فائرنگ کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن