پنجاب کے ضلع لیہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے پورے ضلع میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز لیہ کے مشرقی علاقے میں قریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔