غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے مصر کا عالمی سربراہی اجلاس، 20 سے زائد رہنماؤں کی شرکت متوقع

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا غزہ کا دورہ، امریکی افواج کی عدم تعیناتی کی یقین دہانی

مصری صدر کے ترجمان کے مطابق، اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کے عملی اقدامات طے کرنا ہے۔

شرم الشیخ میں تیاریوں کا جائزہ

اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں شرم الشیخ کے پیس اسکوائر اور اطراف کے سیاحتی مقامات کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔ شہر میں بین الاقوامی میڈیا اور سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

حماس کا مؤقف اور انتباہ

دوسری جانب، حماس نے واضح کیا ہے کہ اگر امن منصوبہ ناکام ہوا اور جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو وہ بھرپور مزاحمت کرے گی۔

تنظیم کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے انترنیشنل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جنگ دوبارہ چھڑ جائے، لیکن اگر اسرائیلی جارحیت مسلط کی گئی تو فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتیں پوری طاقت سے جواب دیں گی۔

امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کی مشکلات

حسام بدران نے مزید کہا کہ ٹرمپ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں کئی پیچیدگیاں اور مشکلات موجود ہیں جن پر بات چیت آسان نہیں ہوگی۔

خطے میں امن کی نئی امید

غزہ کی صورتحال پر عالمی سطح پر بڑھتی تشویش کے تناظر میں شرم الشیخ کا یہ اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے، جس سے خطے میں امن کے امکانات کو نئی سمت ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس

اسرائیل نے مغربی کنارے میں موجود الجزیرہ کے دفتر کی بندش 7ویں بار بڑھا دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغانستان کی جارحیت پر سخت ردِعمل، پاک فوج کو خراج تحسین

جعلی ملک ‘ٹورینزا’ کا پاسپورٹ لے کر خاتون کے امریکا پہنچنے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

’ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا‘، صدر اور وزیراعظم کا افغان جارحیت پر سخت ردِعمل

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی میں چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں؟ واپس کیسے پائیں؟

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

کالم / تجزیہ

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی؟ خدشات،اثرات، مضمرات