بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور فٹنس کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی دوسروں کے لیے ایک مثال رہی ہیں۔ اداکارہ کی تازہ ترین ورزش ویڈیو نے ایک بار پھر ان کے مداحوں کو متاثر کر دیا ہے۔
ویڈیو میں کرینہ کپور کو ایک منفرد اور مشکل ‘پلینک’ ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ اپنے پیروں کو ایک اسٹیپ پر اٹھا کر توازن بنائے رکھتی ہیں جبکہ ہاتھوں میں ایک بال تھامے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کرینہ کپور 18 سال سے ایک جیسا کھانا کھا رہی ہیں، وہ ہے کیا؟
ان کے فٹنس ٹرینر نے اس مشق کو مزید چیلنجنگ بنانے کے لیے کرینہ سے کہا کہ وہ بال کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں پھینکیں۔
یہ ورزش نہ صرف جسم کی برداشت کو آزماتا ہے بلکہ متعدد پٹھوں کے گروپس کو بھی متحرک کرتا ہے۔ اس ورزش کے دوران پیٹ کے پٹھے زیادہ متحرک رہتے ہیں تاکہ جسم کا توازن برقرار رہے، جبکہ کولہوں کے پٹھے بھی اٹھے ہوئے پیر کی مدد سے مزید متحرک ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کی ورزش نہ صرف طاقت اور توازن میں اضافہ کرتی ہے بلکہ ارتکاز اور جسمانی ہم آہنگی کو بھی بہتر بناتی ہے اور کرینہ کپور کی فٹنس کے لیے لگن اس کی بہترین مثال ہے۔