وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدیں ہر پاکستانی کے لیے مقدس امانت ہیں اور ان کی حفاظت سب کا فرض ہے۔
پاک فوج کی بہادری کی تعریف
مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے اور افغان جارحیت کا جواب دینے میں فوج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
انگور اڈا، جنوبی وزیرستان: پاک فوج کے مؤثر جواب میں افغان فوجی چوکی مکمل طور پر تباہ، چوکی میں آگ بھڑک اٹھی! افغان فوجی اہلکار لاشیں چھوڑ کر فرار۔ pic.twitter.com/cPuK2ga2KC
— WE News (@WENewsPk) October 12, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اس بات کا پیغام ہے کہ پاکستان کی سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کی علامت نہیں۔
عوام اور افواج کا مضبوط اتحاد
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے بارہ کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کا پاکستان پر حملہ، جوابی کارروائی میں پاک فوج کا 19 افغان چوکیوں پر قبضہ
مریم نواز نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔