ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر جاری، مداحوں میں جوش و خروش

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز کے مقبول جوڑے ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ ان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا طویل انتظار کے بعد ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد خان کی فلم ’آبیر گلال‘ بھارت میں کب ریلیز ہوگی؟

فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی نے اپنے کیریئر کا آغاز معروف ڈراما ’ہمسفر‘ سے کیا تھا، جس نے انہیں پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل کر دیا۔ اس کے بعد دونوں نے ٹی وی اور فلمی دنیا میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور کئی یادگار کردار ادا کیے۔

’نیلوفر‘ معروف ہدایتکار عمار رسول کی تحریر و ہدایت کردہ فلم ہے جو 28 نومبر 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے، جسے فواد اور ماہرہ کے مداح ان کے لیے ایک خاص تحفہ قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟

ٹر یلر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین نے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’او جی جوڑی واپس آگئی!‘، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’فواد اور ماہرہ کی کیمسٹری ہمیشہ دل جیت لیتی ہے، لاہور کی سردیوں کا رنگ بھی خوبصورت لگ رہا ہے‘۔

ماہرہ اور فواد اس سے قبل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی۔

شائقین کو امید ہے کہ ’نیلوفر‘ بھی اسی طرح کی کامیابی حاصل کرے گی اور پاکستانی سینما کے لیے ایک اور یادگار اضافہ ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟