فلم فیئر ایوارڈز 2025: ’لاپتا لیڈیز‘ چھا گئی، عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ قرار

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احمد آباد کے ای کے اے ایرینا میں میں منعقد ہونے والے 70 ویں ہنڈائی فلم فیئر ایوارڈز میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بہترین فنکاروں اور فلموں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں ستاروں کی چمک دمک، فنکاروں کی پرفارمنسز اور فلمی جوش و خروش نے ماحول کو یادگار بنا دیا۔ شاہ رخ خان 17 سال بعد بطور میزبان اسٹیج پر واپس آئے، ان کے ساتھ کرن جوہر اور منیش پال نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

یہ بھی پڑھیں: 30 سال پہلے فلم فیئر ایوارڈ کی جھلک، کون کیسا دکھائی دیتا تھا؟

ہدایت کار کرن راؤ کی فلم لاپتا لیڈیز نے تقریب میں سب پر سبقت حاصل کر لی، فلم نے 13 ایوارڈز جیت کر ریکارڈ قائم کیا، جن میں بہترین فلم، ہدایت کاری، اسکرین پلے، میوزک اور کاسٹیوم ڈیزائن کے شعبے شامل ہیں۔

کرن راؤ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی فلم اب واقعی لاپتا نہیں بلکہ ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہے۔

https://twitter.com/updatenownews/status/1977151791222735342/video/3

عالیہ بھٹ فلم جگرا میں شاندار کارکردگی پر اُنہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ عالیہ بھٹ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ جگرا اُن کے دل کے قریب ترین کرداروں میں سے ایک ہے۔ اُنہوں نے اپنے ڈائریکٹر اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی سنیما کے بڑھتے ہوئے معیار پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کا حقیقی بھائی ’ ناصر خان ‘ پاکستان کا پہلا فلمی ہیرو

بہترین اداکار کا ایوارڈ کارتیِک آریان کو چندو چیمپیئن اور ابھیشیک بچن کو I Want To Talk میں عمدہ کارکردگی پر دیا گیا۔ معاون کرداروں میں روی کشور اور چھایا قدم نے بالترتیب بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

زینت امان اور شیام بینیگل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ اچنت ٹھکّر کو فلم جگرا اور Mمسٹر اینڈ مسز ماہی کے لیے ابھرتے ہوئے موسیقار کا اعزاز دیا گیا۔

تقریب کے یادگار لمحات میں شاہ رخ خان اور کاجول نے اسٹیج پر اپنی کلاسک فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا مشہور منظر دوبارہ پیش کیا، جس پر شائقین پرجوش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: گووندا ایک ارب روپے کے فلمی منصوبوں کا حصہ کیوں نہیں بنے؟

آخر میں فلم فیئر ایوارڈز نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ بھارتی سنیما اپنی تخلیقی بلندیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے اور اس بار سب سے زیادہ تعریف سمیٹی عالیہ بھٹ اور لاپتا لیڈیز نے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی میں 250 درجے ترقی

غزہ امن کانفرنس پیر کو مصر میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ اور عبدالفتاح السیسی مشترکہ صدارت کریں گے

وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ملازمت یا رہائش دینے پر پابندی عائد کردی

افغان طالبان گلبدین حکمت یار کی سرگرمیوں سے خوفزدہ، بیرون ملک جانے سے روک دیا

پاک افغان جنگ: محرکات، اسباب، وجوہات کو جانیے اور سمجھیے

ویڈیو

ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر جاری، مداحوں میں جوش و خروش

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی میں چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں؟ واپس کیسے پائیں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان جنگ: محرکات، اسباب، وجوہات کو جانیے اور سمجھیے

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ