وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر شرم الشیخ روانہ ہوگئے، جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے منعقدہ شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:عام آدمی کے لیے آسان ٹیکس نظام، وزیرِاعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کردیں
وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں امریکی صدر، مصری صدر، امیرِ قطر، ترکیہ کے صدر اور دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کل مصر روانہ ہوں گے
اجلاس کے دوران غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، جس کا مقصد جنگ بندی، فلسطینی عوام کے تحفظ اور غزہ کی تعمیرِ نو کے اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔
وزیرِ اعظم کی شرکت پاکستان کے فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے اس کے مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔













