پاک آرمی نے برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول ایکسرسائز 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک آرمی کی ٹیم نے ویلز، برطانیہ میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی بین الاقوامی فوجی مشق ‘کیمبرین پیٹرول 2025’ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

اس سال یہ مشق اپنے 66ویں سال میں داخل ہوئی جسے دنیا بھر میں سب سے سخت اور پیشہ ورانہ فوجی مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مشق میں حصہ لینے والی ٹیموں کو 48 گھنٹوں کے اندر دشوار گزار اور غیر آباد علاقوں سے گزرتے ہوئے 60 کلومیٹر فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے اور مختلف عسکری و تکنیکی مشنز مکمل کرنے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں

سال 2025 میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے اس عالمی سطح کی مشق میں شرکت کی۔ ان میں سے پاکستان آرمی کی ٹیم، جس کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستان آرمی اپنی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ معیار اور عزم کے باعث دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان آرمی ہمیشہ قومی پرچم کو سربلند رکھتی آئی ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟