مدینہ منورہ: وژن 2030 کے تحت بہترین اقدامات، زائرین کے قیام کے دورانیے میں دوگنا اضافہ

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وژن 2030 نے مدینہ منورہ کو روحانیت، استدامت اور جدیدیت کے حسین امتزاج میں ڈھال دیا ہے، جہاں مقدس روایات اور مستقبل کی ترقی ہم آہنگ نظر آتی ہیں۔

اس وژن کے تحت مدینہ کو مذہبی و ثقافتی سیاحت کا عالمی مرکز بنانے، معیشت کو وسعت دینے اور شہری زندگی کے معیار کو بلند کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہر قسم کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں، سعودی عرب کا اعلان

گزشتہ برسوں میں شہر کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ ہوٹلوں اور رہائشی سہولتوں کی توسیع کے ساتھ زائرین کی سالانہ گنجائش کو 30 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ نے مقامی معیشت میں نئی جان ڈال دی ہے۔

قومی دن کے موقع پر امیر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے شہر کی نئی سیاحتی شناخت کا اجرا کیا، جو مذہبی ورثے اور روایتی معمار کو اجاگر کرتی ہے۔ تاریخی مقامات جیسے مسجدِ قبلتین، جبلِ اُحد اور بئرِ رومہ کی بحالی کے ساتھ جدید میوزیمز اور تعلیمی سیاحتی پروگرام بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے باعث زائرین کے قیام کا دورانیہ 5 دن سے بڑھ کر 10 دن تک پہنچ گیا ہے۔

مدینہ کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے جدید بس نیٹ ورک، ڈیجیٹل ایپلی کیشنز اور ای سروسز کا آغاز کیا گیا، جس سے سفری اور شہری خدمات میں مؤثریت آئی ہے۔ شہر نے صحت مند شہریوں کی فہرست میں مشرقِ وسطیٰ میں دوسری پوزیشن برقرار رکھی جبکہ عالمی اسمارٹ سٹی انڈیکس میں سات درجے ترقی کے بعد 67ویں نمبر پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی شہروں میں’مدینہ‘ مہمان نوازی میں سرفہرست، قیام کی شرح میں حیران کُن اضافہ

وژن 2030 کے تحت نوجوانوں کے لیے بھی تخلیقی و تربیتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں، جنہوں نے روزگار اور کاروباری امکانات کو وسعت دی ہے۔ زائرین کے لیے جدید سہولیات، ہجوم کے نظم و نسق کے سمارٹ نظام اور کثیر لسانی ایپس متعارف کروائی گئی ہیں تاکہ عبادات اور زیارات کو سہل اور منظم بنایا جا سکے۔

یوں سعودی وژن 2030 کے تحت مدینہ منورہ آج ایک ایسے شہر کے طور پر ابھر رہا ہے جو ایمان، علم، استدامت اور جدیدیت کا حسین امتزاج ہے، یہ ایک ایسا شہر جو اپنی روحانی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل کی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ