بھارتی پولیس پر عدم اعتماد، اداکارہ نے گن لائسنس کے لیے اپلائی کردیا

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی نے جولائی میں اپنے فارم ہاؤس پر ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے پونے رورل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ گل سے ملاقات کر کے کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس میں نامعلوم افراد نے نقدی، ٹی وی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں اور گھر کی دیواروں پر فحش گرافٹی بھی کی۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والی نقدی تقریباً 50,000 روپے اور ٹی وی کی قیمت 7,000 روپے بتائی گئی ہے۔ اداکارہ نے واقعے کو ’گہرا تکلیف دہ‘ اور ’ذہنی طور پر صدمہ پہنچانے والا‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خواتین کی امریکی سپر اسٹور میں چوریاں، ویڈیوز وائرل

سنگیتا بیجلانی نے بتایا کہ ’میں گزشتہ 20 سال سے وہاں رہ رہی ہوں۔ پاونا میرے لیے گھر کی طرح ہے، لیکن اس خوفناک چوری کے واقعے کو تین ماہ اور نصف ہو گئے ہیں، مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پولیس اس معاملے کی گہرائی میں جائے گی اور مجرموں کو پکڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ سے چوری ہونے والی رینج روور کراچی میں برآمد، یہ سب کیسے ہوا؟

بجلانی نے کہا کہ یہ چوری اور گھر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ تھا، جو بہت خوفناک تھا۔ خوش قسمتی سے میں وہاں موجود نہیں تھی۔ گھر کے اندر دیواروں پر فحش باتیں اور گرافٹی لکھی گئی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ واقعہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ پاونا کے دیگر رہائشیوں کو بھی بے چین کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا، پاونا میں کئی بزرگ شہری اور خاندان رہتے ہیں۔ حفاظت بہت اہم ہے۔ حالیہ واقعات کی وجہ سے پاونا کے رہائشی غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن کی نرسری چین پر ہیکرز کا حملہ: 8 ہزار بچوں کا ڈیٹا چوری

چوری کے بعد اداکارہ نے اپنی حفاظت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’اس واقعے کے بعد میں نے پونے رورل پولیس سے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ ایک خاتون کی حیثیت سے اگر میں اکیلی فارم ہاؤس جاؤں تو مجھے کسی قسم کی حفاظت کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ مجھے پہلے کبھی اسلحہ لائسنس کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، مگر پہلی بار میں غیر محفوظ اور تھوڑا خوفزدہ ہوں۔

بجلانی نے امید ظاہر کی کہ پولیس جلد از جلد کارروائی کرے گی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی تاکہ پاونا کے رہائشیوں کو تحفظ کا احساس واپس ملے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

پی ٹی آئی قیادت کی آمد کے پیشِ نظر سپریم کورٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات

’تمہاری بہن کو مار رہا ہوں‘، لیڈی پولیس کمانڈو شوہر کے ہاتھوں قتل

برطانیہ چین تعلقات: اسٹارمر کی پیش قدمی، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی