پاک افغان تعلقات میں تناؤ، بابر خان خٹک کا نغمہ ’نمک حرام‘ سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 خیبر پختونخواہ کے معروف گلوکار بابر خان خٹک نے افغانستان کے خلاف اپنا نیا نغمہ ’نمک حرام‘ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ حالیہ پاک افغان کشیدگی اور بعض افغان عناصر کی پاکستان مخالف پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے۔ نغمے میں افغان رویے پر تنقید کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے جذبات کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے، جس نے سننے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔

نغمے کے بول جذبات سے لبریز اور قومی جذبے سے سرشار ہیں، جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے ’قوم کی ترجمانی‘ قرار دیا ہے۔ ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں ’نمک حرام‘ کو ہزاروں بار دیکھا اور شیئر کیا گیا، جب کہ یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کے ویوز، تبصروں اور تعریفی پیغامات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اس نغمے کو وطن سے محبت کا بھرپور اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ بابر خان خٹک کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ 11 اکتوبر کی شب پاکستان اور افغانستان کی حالیہ تاریخ کی شدید ترین جھڑپیں ہوئیں۔ پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں کا آغاز افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کی کئی بارڈر چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ سے ہوا جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف افغان طالبان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا بلکہ افغانستان کے اندر کئی ایسے ٹھکانوں کو تباہ کیا جہاں سے دہشتگرد پاکستان بھیجے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جھڑپیں، پس منظر کیا ہے؟

پاکستان نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں، لیکن اگر ہمارے امن کے جذبے کو کمزوری سمجھا جائے تو ہمیں اپنی دفاعی پالیسی میں واضح اور متوازن ردعمل دینا ہوگا۔ پاکستان کو نہ دبایا جا سکتا ہے، نہ جھکایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ