وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیونڈ اجتماع کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کردیں۔ تمام اہم سڑکوں کی مرمت اور 3 دن الیکٹرک بس چلانے کی ہدایت۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت رائیونڈ کے شوریٰ اراکین نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد شامل تھے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈی سی لاہور، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جا کر انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے اجتماع کے ایام کے دوران خصوصی صفائی مہم، سڑکوں کی مرمت اور عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے رائیونڈ کی 3 اہم سڑکوں کی فوری تعمیر و بحالی کا حکم بھی دیا، جبکہ راستوں پر پیچ ورک کا عمل بھی فوراً مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

 الیکٹرو بس سروس کا اعلان

وزیراعلیٰ نے رائیونڈ اجتماع کے موقع پر 3 روز کے لیے الیکٹرو بس سروس چلانے کا اعلان کیا۔ یہ بسیں ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے براہِ راست رائیونڈ اجتماع گاہ تک چلائی جائیں گی تاکہ ملکی و غیر ملکی شرکاء کو آسانی فراہم کی جا سکے۔

 تبلیغی جماعت کے اکابرین کی خراجِ تحسین

تبلیغی جماعت کے اکابرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی عوامی خدمت، صاف ستھرا پنجاب مہم، الیکٹرو بس منصوبے اور 90 ہزار گھروں کی تعمیر جیسے منصوبوں کو قابلِ تعریف اور قابلِ تقلید قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی چھوٹے شہر میں گرین بس جیسی سروس کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا، مگر مریم نواز شریف نے اسے حقیقت بنا دیا ہے۔

اکابرین نے شہروں اور دیہات میں صفائی کے بہتر نظام، سیلاب متاثرین کی مدد، اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب بیرونِ ملک لوگ پاکستان کے بارے میں مثبت بات کرتے ہیں، یہ تبدیلی حکومتِ پنجاب کی عوامی خدمت کا نتیجہ ہے۔

 وزیراعلیٰ کا مرکز رائیونڈ کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرکز رائیونڈ کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مخلوقِ خدا کی خدمت، خالقِ کائنات کی عبادت کے جذبے سے کرتی ہوں۔ صدقِ دل سے عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، اور یقین رکھتی ہوں کہ جب نیت خالص ہو تو اللہ تعالیٰ وسائل خود مہیا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی باتوں پر صبر کرتی ہوں، مگر بعض اوقات عوام کے سامنے حقیقت بیان کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد سیاست نہیں، خدمت ہے۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ نواز شریف صاحب نے بھی تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 خصوصی دعا کی درخواست

وزیراعلیٰ نے ملاقات کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی۔
تبلیغی جماعت کے اکابرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کامیابی، عوامی خدمت کے جذبے اور پائیدار ترقی کے لیے دعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا