اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج، فلسطین کو تسلیم کرنے کے نعرے

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران اسرائیلی ارکانِ پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ایوان سے باہر نکال دیا۔ احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 2 ارکانِ پارلیمنٹ نے صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران پلے کارڈز اٹھائے جن پر ’نسل کشی‘ اور ’فلسطین کو تسلیم کرو‘ جیسے جملے درج تھے۔ اس دوران ایوان میں فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے، جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔

سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر حرکت میں آئے اور دونوں ارکان کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ واقعے کے بعد امریکی صدر نے مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’یہ تو مؤثر تھا‘۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب صدر ٹرمپ اسرائیل کے دورے پر ہیں، اور یہ دورہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد عمل میں آیا ہے جسے غزہ میں جاری دو سالہ جنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے وہ کر دکھایا جو ناممکن سمجھا جا رہا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ آج اسرائیل پہنچے جہاں انہوں نے امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی اور مغویوں کے تبادلے کے معاہدے کو خطے میں پائیدار امن کی جانب پہلا بڑا قدم قرار دیا۔ امریکی صدر کے ہمراہ ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، داماد جیرڈ کشنر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، لوگ اب اس سے تنگ آ چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے یقین ہے یہ جنگ بندی برقرار رہے گی، ان کی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے اتحادی گروہوں بشمول حماس اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی حمایت نے امن کی راہ ہموار کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ میں استقبال، ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی دیا جائے گا

ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ابھی تو غزہ تباہ شدہ علاقہ لگتا ہے، جیسے کسی عمارت کو ڈھا دیا گیا ہو، لیکن میں امید کرتا ہوں کہ ایک دن وہاں جا کر اپنے قدم رکھ سکوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟