غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، ڈونلڈ ٹرمپ مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر غزہ سے متعلق امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن معاہدہ نئے دور کا آغاز، ہم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فلسطین کے صدر محمود عباس، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت دیگر رہنما شرم الشیخ میں موجود ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں امن کی کرنیں نمودار ہو رہی ہیں۔ ہم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ میں عرب و مسلم دنیا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بعض اوقات ایسے ہتھیاروں کا مطالبہ کرتے تھے جن کا انہیں خود بھی علم نہ تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ تعاون اور دوستی کے دروازے بدستور کھلے ہیں، اور اس خطے میں پائیدار امن کی امید برقرار ہے۔

خطاب کے دوران پارلیمان میں شور شرابہ ہوا، جس پر چند ارکان کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج بندوقیں خاموش ہو چکی ہیں اور امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی اور طویل عرصے بعد یرغمالی اپنے گھروں کو لوٹ گئے، جو خوشی کا باعث ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ان کی انتظامیہ نے 8 بڑی جنگیں رکوائی ہیں، جن میں حالیہ جنگ بھی شامل ہے۔ امریکی فوج آج تاریخ کی سب سے زیادہ طاقتور پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے ایک طویل اذیت کا دور ختم ہو چکا ہے، اور اب ان کی توجہ علاقے کی تعمیرِ نو پر مرکوز ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سے رہا قیدی رام اللہ پہنچ گئے، عوام کا والہانہ استقبال، 20 یرغمالی اسرائیل کے حوالے

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران پر حملے میں امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے مسلسل 37 گھنٹے پرواز کی اور 14 بم گرائے گئے، جس سے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ ان کے بقول، اگر یہ کارروائی نہ کی جاتی تو جنگ بندی ممکن نہ ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ