اسرائیل سے رہا قیدی رام اللہ پہنچ گئے، عوام کا والہانہ استقبال، 20 یرغمالی اسرائیل کے حوالے

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

غزہ امن معاہدے کے تحت فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کر دیا ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت نے جواباً 1700 سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو آزادی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن معاہدہ نئے دور کا آغاز، ہم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس نے رہائی کے عمل کو 2 مراحل میں مکمل کیا۔ پہلے مرحلے میں 7 یرغمالیوں کو اور دوسرے میں 13 کو رہا کیا گیا۔ ادھر اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حماس آج مزید 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کرے گی۔

اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو بسوں کے ذریعے غزہ اور مغربی کنارے منتقل کیا گیا۔ عرب ذرائع کے مطابق ان قیدیوں کو جنوبی غزہ کے النصر اسپتال لے جایا جائے گا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب اسی سلسلے میں آج مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب منعقد ہوگی۔

تقریب میں شرکت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور دیگر ممالک کے سربراہان مصر پہنچ رہے ہیں۔

ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ مشرقِ وسطیٰ ایک نئے تاریخی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جو نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑی کامیابی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج، فلسطین کو تسلیم کرنے کے نعرے

صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ میدانِ جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی میں بدلا جائے۔ ان کے مطابق یہ عمل پورے مشرق وسطیٰ کے لیے امن کا راستہ کھول سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل

مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں