ایکسپو 2030 (ریاض) نے جاپان میں اختتام پذیر ہونے والی ایکسپو 2025 (اوساکا) کی اختتامی تقریب کے دوران عالمی نمائشوں کے بین الاقوامی دفتر (BIE) کا پرچم باضابطہ طور پر حاصل کر لیا، جو آئندہ عالمی نمائش کی میزبانی کی ذمہ داریوں کی منتقلی کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی انٹرنیشنل باز و شکار میلہ اختتام پذیر: 7 ملین ریال کے باز نیلام
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ اقدام مملکت کے لیے ایک نئے تاریخی مرحلے کا آغاز ہے، جس کے تحت وہ ایکسپو 2030 کے لیے غیر معمولی اور عالمی سطح کی نمائش کی تیاریاں شروع کرے گی۔
ایکسپو 2030 ریاض یکم اکتوبر 2030 سے 30 مارچ 2031 تک منعقد ہوگی، جو 6 ملین مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلی 5 مرکزی زونز پر مشتمل ہوگی۔ اس میں جدید تکنیکی اختراعات، جامع ترقی اور پائیدار حل جیسے موضوعات کو اجاگر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سعودی سائنسدان عمر یاغی کو کیمسٹری میں 2025 کا نوبیل انعام، وژن 2030 کا ثمر
توقع ہے کہ ایکسپو 2030 (ریاض) میں 197 ممالک اور 29 بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت ہوگی، جبکہ 42 ملین سے زائد وزٹروں کی آمد متوقع ہے، جو اسے تبادلۂ خیال، جدت، اور عملی حل کی پیشکش کا عالمی پلیٹ فارم بنائے گا۔














