’امریکی صدر تو شہباز شریف اور عاصم منیر کے دیوانے ہوچکے ہیں، ایسا کیا جادو کیا ہے؟‘

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران کہا کہ ’پاکستان سے میرے فیورٹ فیلڈ مارشل یہاں نہیں آسکے، مگر وزیراعظم یہاں موجود ہیں۔‘ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔

عاطف رؤف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہبازشریف صاحب کی تقریر کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا شہبازشریف صاحب کی تقریر بعد میرے پاس الفاظ ہی نہیں او گھر چلیں، یہ کمال کی سفارتکاری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’غزہ امن منصوبے‘ کی دستخطی تقریب کے دوران، جہاں دنیا بھر کے رہنما موجود تھے، وزیرِاعظم شہباز شریف کو خصوصی طور پر خطاب کی دعوت دی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔

اشوک نامی بھارتی صارف نے اپنے ہی ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غزہ امن سربراہی اجلاس میں 25 ممالک کے رہنما موجود تھے لیکن ٹرمپ نے صرف پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کی دعوت کیوں دی؟ ذرا سوچیں، اگر وہاں شہباز شریف کے بجائے مودی ہوتے، تو بھارتی میڈیا آج تک پاکستان پر پانچ بار ’قبضہ‘ جما چکا ہوتا۔

نصر اللہ ملک نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر ایکشن میں۔ پاکستان کے واری واری جا رہے ۔

خرم اقبال لکھتے ہیں کہ ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مکمل دیوانے ہو چکے ہیں، کمال ہے ویسے، ایسا کیا جادو کیا ہے۔

واضح رہے کہ خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی امن کے قیام کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایک بار پھر نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت نے پہلے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا، اور اب ان کی قابلِ تعریف ٹیم کے ساتھ مل کر غزہ میں پائیدار امن کی راہ ہموار کی گئی ہے‘۔

تقریب میں مختلف عالمی رہنماؤں، سفارتی نمائندوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟