سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کن شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری ہو رہی ہے؟

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت 2024-25 میں 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں پاکستان کی برآمدات کا حصہ 71 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہے اور گزشتہ 3 سالوں میں یہ برآمدات  42 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 71 کروڑ 65 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

وزارتِ تجارت نے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، 2024 میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ سطحی کاروباری وفود پاکستان آئے ہیں ایک وفد مارچ جبکہ دوسرا وفد نومبر میں پاکستان آیا تھا، وفود کے دوروں کے نتیجے میں 34 مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط ہوئے جن کی مالیت تقریباً 2.8 ارب ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان آمد

ان میں سے 10 معاہدے فعال ہیں جبکہ باقی پر عملدرآمد جاری ہے۔ وزارتِ تجارت نے سعودی عرب کے لیے خصوصی ایکسپورٹ انہانسمنٹ اسٹریٹیجی بھی تیار کی ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔

وزارت تجارت نے ‘میڈ اِن پاکستان’ نمائش 5 تا 7 فروری 2025 کو جدہ میں منعقد کی جس میں 134 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی، نمائش کے دوران متعدد ایم او یوز پر دستخط ہوئے اور 32 معاہدوں پر کام جاری ہے۔

جام کمال خان کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی کمپنیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ میں 5 پاکستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے؛ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، تجارتی حجم بڑھائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسی طرح فوڈ شو میں 30 پاکستانی کمپنیا، میڈیکل فورم میں 6 کمپنیاں، سعودی فیشن و ٹیکسٹائل میں 15 کمپنیاں، ہوٹل اینڈ ہاسپٹیلٹی ایکسپو میں 6 کمپنیاں، گلوبل ہیلتھ میں 8 کمپنیاں، سعودی حلال ایکسپو میں 8 کمپنیاں، سعودی بیلڈ (build) 2024 میں 15 کمپنیاں Leap 2025 میں 80 کمپنیاں اور بگ فائو کنسٹرکشن کی 3 کمپنیاں شامل ہیں۔

ان اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہونے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھلنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ