وفاقی حکومت کا ساتویں خانہ ومردم شماری کا فیلڈ آپریشن بند کرنےکا فیصلہ

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ساتویں خانہ و مردم شماری کا فیلڈ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق ڈیٹا کی مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے تصدیق کا عمل 15 دن تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ مردم شماری کے فیلڈ اسٹاف، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز مردم شماری کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ فراہم کریں گے اور ادائیگی تکمیلی سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے بعد کی جائے گی۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق حساس علاقوں اور اجتماعی رہائش گاہوں میں مقیم افراد کا ڈیٹا بلاکس میں شامل کیا جائے گا، نادرا اور سپارکو انڈر اور اوور رپورٹنگ کی نشاندہی کے لیے کمیٹی کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

 اس سے قبل 5 بار مردم شماری و خانہ شماری 2023 کے وقت میں توسیع کی گئی تھی۔

 پہلی بار 10 اپریل، دوسری مرتبہ 15 اپریل، تیسری مرتبہ 20 اپریل اور چوتھی بار 30 اپریل تک وقت میں توسیع کی گئی تھی۔ جبکہ پانچویں بار 15 مئی تک توسیع دی گئی تھی۔

30 اپریل  تک ہونے والی مردم شماری کے اعداد وشمار بھی جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق اب تک ملک بھر میں 23 کروڑ 90 لاکھ 17 ہزار 494 افراد کو شمار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟