لاہور: او آئی سی تجارتی میلہ 16جون سے 18جون تک لاہور میں منعقد ہوگا

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل نمائندے فواد شیر کا کہنا ہے کہ او آئی سی میلے کا 18واں ایڈیشن،16جون سے 18جون تک لاہور میں منعقد ہوگا۔ او آئی سی تجارتی میلہ نہ صرف کاروبار لوگوں اور تاجروں کے لیے منافع بخش موقع ثابت ہوگا بلکہ عالم اسلام کی اقتصادی صلاحیت کو بھی اجاگر کرے گا۔

او آئی سی میلے کا 18واں ایڈیشن،16جون سے 18جون تک لاہور میں منعقد ہوگا۔

اسلامی ممالک کے تجارتی میلے کا 17واں ایڈیشن گزشتہ سال جون میں سینیگال کے شہر ڈاکار میں منعقد ہوا تھا۔

او آئی سی تجارتی میلہ تجارتی اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

فواد شیر کا کہنا ہے کہ او آئی سی کے تجارتی میلے کا مقصد اسلامی دنیا کی اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے، یہ کاروباری افراد کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میلہ مختلف ممالک کے شرکا کے درمیان نیٹ ورکنگ اور خیالات کے تبادلے کے لیے بھی کام کرے گا۔

او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ اور اسلامک سنٹر فار دی ڈویلپمنٹ آف ٹریڈ (آئی سی ڈی ٹی)کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے لاہور میلے کے انعقاد میں تعاون کیا۔ ہم پوری اسلامی دنیا سے شرکا کے استقبال کے منتظر ہیں۔

جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کے ترجمان حمزہ گیلانی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والا بہت زیادہ متوقع ایونٹ شریک ممالک کو تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تقریب میں شرکت کریں اور او آئی سی کے رکن ممالک میں کاروبار کے لیے پیش کیے جانے والے بہت سے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp