ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا افتتاح 28 اکتوبر کو ہوگا

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے شہر ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا افتتاح 28 اکتوبر کو ہوگا جس کے مہمان خصوصی سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ہوں گے۔

یہ عالمی مقابلہ 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک ریاض میں منعقد ہوگا جس کا انعقاد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاری، سعودی سول ڈیفنس ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

جنرل ڈائریکٹر سول ڈیفنس، میجر جنرل ڈاکٹر حمود بن سلیمان الفرج نے وزیر داخلہ کی سرپرستی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام کے سو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی سرپرستی سعودی عرب کے عالمی کھیلوں کے مرکز کے طور پر بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتی ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

یہ چیمپئن شپ پرنس فیصل بن فہد اسپورٹس سٹی میں منعقد ہوگی، جہاں دنیا بھر کے فائر فائٹرز اور ریسکیو ماہرین اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اس ایونٹ میں 22 ممالک کے سرکاری وفود اور 300 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیے: ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو ورلڈ چیمپیئن شپ، 21 ممالک کی شرکت متوقع

مقابلوں میں 4 بنیادی ایونٹس یعنی100 میٹر ہرڈل جمپ ریس، 400 میٹر ریلے ریس، ٹاور چڑھنے کی سیڑھی ریس اور کومبیٹ ریس شامل ہوں گے۔

یہ عالمی ایونٹ فائر فائٹنگ اور ریسکیو کے شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے، تکنیکی ترقیوں کو اجاگر کرنے اور شہری تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں