سعودی سول ڈیفنس ٹیم نے ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض میں اپنا تربیتی کیمپ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ 26 اکتوبر تا یکم نومبر سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: ریاض: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ میں 21 ممالک کی شرکت
ٹیم کے اراکین صبح و شام سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں جن کی نگرانی ماہرانہ تکنیکی و انتظامی عملہ کر رہا ہے۔ تربیت کا مقصد جسمانی فٹنس میں بہتری، تکنیکی مہارتوں میں نکھار اور ٹیم ورک کو مضبوط بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی
محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق یہ کیمپ اس عزم کی علامت ہے کہ ادارہ اپنے اہلکاروں کو بین الاقوامی کھیلوں میں بھرپور شرکت اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔














