سندھ حکومت کا دیوالی پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر (پیر اور منگل) کو 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والی ہندو برادری کے ملازمین کے لیے ہوں گی۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

اعلان کے مطابق تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں، خودمختار اور بلدیاتی اداروں کے ہندو ملازمین پیر اور منگل کے روز دیوالی کی خوشیاں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر دی گئی تاریخوں میں کسی یونیورسٹی، کالج یا اسکول کے امتحانات مقرر ہیں تو انہیں بعد ازاں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن کے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کی نقول مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کو کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

سانائے تاکائی چی: جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ اور پہلی خاتون وزیراعظم کون ہیں؟

سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش، نئی پالیسی ہے کیا؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات

ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟