جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کے 267 رنز کا ہدف مکمل کیے بغیر جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑی 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آج کھیل کے چوتھے دن کا آغاز اوپننگ بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن شاہین شاہ کے بال پر بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس بھی نعمان علی کے بال پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ

اس کے بعد پہلے ٹریسٹن اسٹبز اور پھر ڈیوڈبریوس آؤٹ ہوگئے، دونوں کو نعمان علی نے آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے سیٹ بیٹر ریان ریکلیٹن کو پویلین بھیج دیا، وریینی اور سبراین کو شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا جبکہ متھو سوامے ساجد خان کا نشانہ بنے۔

واضح رہے کہ کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

نعمان علی نے عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

میچ کی خاص بات نعمان علی کی بولنگ تھی جنہوں نے پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے

نعمان علی کے ساتھ ساتھ دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے بھی جیت کے حصول کے لیے اہم کردار ادا کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں نعمان علی نے 37 سال پرانا عبدالقادر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس سے قبل عبدالقادر نے 5 ٹیسٹ میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کی تھیں مگر آج نعمان علی نے 5 ٹیسٹ میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کرکے یہ اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا وائس چیئر منتخب

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے