کھاریاں کے ایک سرکاری کالج کی چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کالج کی چھت پر قومی پرچم کے ساتھ ایک جھنڈے پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مریم نواز اور مسلم لیگ ن پر تنقید کی جبکہ کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ ویڈیو اصل ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے۔
کھاریاں میں سرکاری کالج کے چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا۔
کھاریاں کے دوست رہنمائی کریں یہ ویڈیو اے آئی تو نہیں؟ pic.twitter.com/6vZzCAHJS8
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 15, 2025
ملیحہ ہاشمی نے لکھا کہ یہ کس قسم کا نیا مذاق ہے؟ اب صرف یہی رہ گیا ہے کہ زبردستی بچوں کے یونیفارم پر بھی اپنی تصویر نصب کر دیں۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی سرکاری عمارت پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ مریم نواز کی تصویر کا جھنڈا۔
یہ کس قسم کا نیا مذاق ہے؟ اب صرف یہی رہ گیا ہے کہ زبردستی بچوں کے یونیفارم پر بھی اپنی تصویر نصب کر دیں۔ pic.twitter.com/tTrP4KBAQL
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) October 15, 2025
خرم اقبال نے سوال کیا کہ یہ کس کا آئیڈیا تھا؟
کھاریاں کے سرکاری کالج پر پاکستانی پرچم کے ساتھ پرچمِ مریم بھی لہرا رہا ہے، اب یہ کس کا آئیڈیا تھا۔۔!! pic.twitter.com/cxhvYIa4Dc
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 15, 2025
صابر شاکر لکھتے ہیں کہ قومی پرچم کی حفاظت فرمائیں پہلے قائداعظم کی تصویر ہٹائی گئی اب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مریم پرچم لگوائے جارہے ہیں۔
قومی پرچم کی حفاظت فرمائیں
پہلے قائداعظم کی تصویر ہٹائی گئی اب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مریم پرچم لگوائے جارہے ہیں pic.twitter.com/ZeHgozYdX5— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) October 14, 2025
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارے نوٹوں پر بھی مریم نواز کی تصویر ہو گی۔
وہ وقت دور نہیں جب ہمارے نوٹ پر بھی بیبی کی تصویر ہوگی
— Wahab khan (@Wahabkhann3) October 15, 2025













