لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے 70 کارکنوں کی نظر بندی کا حکم معطل

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 70 کارکنوں کی نظر بندی کا حکم معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے مختلف جیلوں میں نظر بند کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے نے پی ٹی ائی کے70کارکنوں کی نظر بندی کاحکم معطل کرتےہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا

جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ وکلاء اپنے کلائنٹس کو ایسے واقعات کا حصہ نہ بننے کے لیے منع کریں، خدارا اس ملک کو چلنے دیں،ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے، شہریوں کے حقوق پامال نہ کیے جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ سے نظر بندی معطل ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد 101ہوگئی ہے۔

دوسری طرف رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 335 افراد کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں نگران وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری داخلہ ،آئی جی پنجاب ،سی سی پی او ،پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں تمام 335 افراد کو رہا کرنے کے استدعا کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp