فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج کا اعلان، 15 ہزار امیدواروں میں سے فقط 229 امیدوار کامیاب

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق اس سال محض 229 امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

امتحان میں شریک امیدواروں کی تعداد

ایف پی ایس سی کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، تاہم صرف 229 امیدوار ہی کامیابی حاصل کر پائے۔

کامیاب امیدواروں میں مرد و خواتین کی تعداد

کامیاب امیدواروں میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔ تحریری امتحان میں صرف 397 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں سے 387 امیدوار زبانی امتحان (وائیوا) کے بعد حتمی مرحلے تک پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: آرمڈ فورسز افسران کی سول سروس میں شمولیت، وفاقی حکومت سے جواب طلب

اعلیٰ پوزیشنز حاصل کرنے والے امیدوار

میرٹ لسٹ کے مطابق محمد شفاق اعجاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ثناء رسول نے دوسری جبکہ مومنہ اظہر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

سی ایس ایس امتحان کی اہمیت

سی ایس ایس پاکستان کا سب سے معتبر اور مشکل ترین امتحان تصور کیا جاتا ہے، جو امیدواروں کو ملک کے مختلف کلیدی سول سروس عہدوں پر خدمات سرانجام دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

امیدواروں کے لیے ہدایت

ایف پی ایس سی نے تمام 229 کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتِ پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے سیکشن آفیسر (T-V) سے رابطہ کریں۔

سی ایس ایس 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان

اس سے قبل ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 کے امتحان کا شیڈول بھی جاری کیا تھا۔ امتحان 2 مراحل میں منعقد کیا جائے گا:

پہلے مرحلے میں ایم سی کیو پر مبنی پریلیمنری ٹیسٹ (MPT) اور دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان لیا جائے گا۔

شیڈول کی تفصیل

ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستیں 11 سے 25 اگست 2025 تک وصول کی جائیں گی جبکہ امتحان 9 نومبر 2025 کو منعقد ہوگا۔

ایم پی ٹی میں کامیاب امیدوار تحریری امتحان کے اہل ہوں گے جو 4 فروری 2026 سے شروع ہوگا۔

عمر کی حد میں اضافہ اور اضافی موقع

قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کر دی ہے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو ایک اضافی موقع بھی دیا جائے گا۔

امتحانی پالیسی میں تبدیلی کا امکان

ایف پی ایس سی کے مطابق 2026 کے امتحانی شیڈول میں حالات کے مطابق تبدیلی بھی ممکن ہے، اس لیے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا