سپریم کورٹ: آرمڈ فورسز افسران کی سول سروس میں شمولیت، وفاقی حکومت سے جواب طلب

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمڈ فورسز کے افسران کے بغیر تحریری امتحان دیے سول سروس میں شامل ہونے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سول سروس رولز 1956 کے سیکشن 3 پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ سویلین امیدواروں کو سی ایس ایس (Central Superior Services) میں شامل ہونے کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا تحریری امتحان اور انٹرویو دونوں مرحلے کامیابی سے مکمل کرنا ہوتے ہیں، جبکہ آرمڈ فورسز کے افسران کو صرف انٹرویو دینا پڑتا ہے، جو میرٹ کے اصول کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے عوام کا بڑا مطالبہ مان لیا، سولر پینلز پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان

وکیل نے دلائل دیے کہ یہاں تک کہ وہ امیدوار بھی جنہوں نے ایف پی ایس سی کے دیگر امتحانات کلیئر کر رکھے ہیں، انہیں بھی سی ایس ایس کے لیے تحریری امتحان سے گزرنا پڑتا ہے، جبکہ آرمڈ فورسز کے افسران کو رعایت دی جاتی ہے، جو مساوی مواقع کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو وکیل ہونے پر شرمندگی ہے؟ مزید ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز کے افسران کے سول سروس میں آنے سے آپ کے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں؟

مزید پڑھیں: ڈیفینس آف پاکستان اور ڈیفینس سروسز آف پاکستان دو علیحدہ چیزیں ہیں، جسٹس محمد علی مظہر

عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا کہ آرمڈ فورسز کے افسران کو اس رعایت کی قانونی حیثیت کیا ہے، اور آیا یہ اقدام آئین و قانون کے مطابق ہے یا نہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ تاریخ پر مکمل تیاری کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ترقیاتی انقلاب لانا چاہتے ہیں، شہباز شریف منصوبوں پر فوری کام شروع کریں، میاں نواز شریف

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار بیرون ملک قتل کے علاوہ ہتھیاروں اور  منشیات کی اسمگلنگ میں  بھی ملوث ہیں، انڈین جریدے  ’دی وائر‘ کے انکشافات

مریم نواز کا آزاد کشمیر حکومت کو پولیس اصلاحات، عوامی رسائی اور منصوبوں کی مسلسل نگرانی کا مشورہ

پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور شاہکار، آواز سے تیز، جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس سپرسونک کروز میزائل ’فتح 3‘ کا کامیاب تجربہ

’ہیومن‘ کیمبرج ڈکشنری کا سال کا بہترین لفظ قرار

ویڈیو

پیپلز پارٹی جب پنجاب کی تقسیم کی حامی ہے تو سندھ میں صوبے بننے کی مخالف کیوں؟ ملک احمد خان کے بلاول بھٹو سے سوالات

اپر دیر میں زرعی شعبہ زبوں حالی کا شکار، محکمہ زراعت میں عملے کی شدید قلت، کاشتکار مشکلات سے دوچار

دہشتگردوں کو 3 ماہ کی مہلت ہے، انکار پر سیکیورٹی فورسز کارروائی کریں گی، محمود جان بابر

کالم / تجزیہ

عمران خان کا خط

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟