امریکا میں ایک خاتون کے باورچی خانے کی سیکیورٹی کیمرہ فوٹیج نے حیران کن منظر ریکارڈ کیا۔ ان کی پالتو بلی ’وینڈی‘ نے کھانے کے دوران دیگچی میں مردہ چوہا ڈال دیا۔
مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: خوش قسمت بھومی چوہان کی جان کیسے بچی؟
یہ واقعہ کیلیفورنیا کی ایک فوسٹر فیملی کے گھر میں پیش آیا۔ جب بلی کی مالکن باہر کتوں کو کھانا کھلا رہی تھی، تو بلی نے چپکے سے ’اپنا خاص مصالحہ‘ کھانے میں شامل کر دیا۔
مزید پڑھیں: کراچی کی پہاڑیوں پر نایاب جنگلی بلی ’کراکل‘ کی جھلک
خاتون نے بتایا کہ بلی کے ’مشکوک رویے‘ نے انہیں کیمرہ چیک کرنے پر مجبور کیا اور ویڈیو دیکھ کر انکشاف ہوا کہ وینڈی نے کھانے میں واقعی چوہا ڈال دیا تھا۔
خاتون نے ہنستے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سوچ سکتے ہیں، اس رات ہم نے ہوٹل سے کھانا منگوایا تھا۔














