پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے افغان صوبے قندھار اور دارالحکومت کابل میں طالبان اور مبینہ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائیاں مخصوص اور اہم اہداف کے خلاف کی گئیں، جن میں طالبان کی اعلیٰ قیادت بھی شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب
سوشل میڈیا پر چلنے والی مختلف خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ طالبان کے انٹیلیجنس چیف، ملا عبد الحق، قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں اور یہ حملہ انتہائی حساس مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان قیادت کا اہم اجلاس جاری تھا۔
کابل: طالبان انٹیلیجنس چیف ملّا عبد الحق قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ ایک حساس مقام پر کیا گیا جہاں طالبان قیادت کا اجلاس جاری تھا۔
طالبان حکام نے تاحال واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تردید… pic.twitter.com/cZdRaczylJ— Haroon ul Rasheed (@Haroonn_natamam) October 15, 2025
پاکستانی صارفین کی جانب سے پاک فوج کی کارروائی کو سراہا گیا اور اسے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک واضح اور دو ٹوک پیغام قرار دیا گیا۔ عوامی ردِعمل میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا بیرونی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ملا عبد الحق پاکستان میں کئی دہشتگرد کارروائیوں اور منصوبوں میں براہِ راست ملوث تھے۔ پاکستانی حکام نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ ٹارگٹڈ آپریشن انجام دیا، جس میں انہیں ان کے ہی ہیڈکوارٹر میں نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔
🇦🇫 Taliban Intelligence Chief was involved in multiple terrorist activities and planning’s in Pakistan.
🇵🇰 Pakistan struck him during a meeting and eliminated him inside his own headquarters.
Message is clear: Zero tolerance for threats to national security! 🔥 pic.twitter.com/mR3SdOfE4x
— Zard si Gana (@ZardSi) October 15, 2025
سوشل میڈیا صارفین اس حملے بعد پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آئے۔
پاکستان ایئر فورس نے آج کابل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیئے ایک انتہائی درست سرجیکل سٹرائیک میں طالبان کے انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق واثق کو جہنم رسید کر دیا-
پاک افواج زندہ باد 💪⚔🦅⚓
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰❤🤲 pic.twitter.com/7torPngHvd— Amir H. Qureshi (@AmirHQureshi) October 15, 2025
دوسری جانب، ان کارروائیوں کے بعد افغانستان نے پاکستان سے سیزفائر کی درخواست کی، جسے پاکستان نے عارضی طور پر قبول کر لیا ہے۔ باہمی اتفاق رائے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔
تاہم پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے خیال میں یہ جنگ بندی طویل عرصے تک برقرار نہیں رہ سکے گی، کیونکہ اس وقت طالبان کے بیشتر فیصلے دلی سے سپانسر ہو رہے ہیں۔














