بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ دیکھنے میں آیا، جب شائقینِ کرکٹ نے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دیے۔

میچ کے دوران، شائقین کی جانب سے مسلسل بابراعظم کو میدان میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جا رہی تھی۔ شائقین نے ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود سے مطالبہ کیا کہ وہ بابراعظم کو ڈریسنگ روم سے باہر لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی 31ویں سالگرہ، ’ہر دور کا ایک اسٹار ہوتا ہے اور ہمارا اسٹار بابر اعظم ہے‘

کوچ اظہر محمود نے شائقین کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ڈریسنگ روم کا رخ کیا اور بابراعظم کو باہر لائے۔ بابراعظم کی جھلک دیکھتے ہی شائقین نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ اسٹار کرکٹر نے بھی بالکونی میں آ کر ہاتھ ہلا کر مداحوں کے جذبے کا جواب دیا۔

ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بابر اعظم سے آٹو گراف لینے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کا نوعمر مداح دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک جا پہنچا۔

گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے قذافی اسٹیڈیم کی حدود میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، مذکورہ نوجوان اسٹیڈیم کی بیرونی دیوار پھلانگ کر غیر قانونی طور پر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔ واقعے کے وقت قومی ٹیم کے کھلاڑی ڈریسنگ روم میں موجود تھے، جنہوں نے ایک اجنبی شخص کو وہاں دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوچ نے بابراعظم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں واپسی کا راستہ بتا دیا

پولیس حکام کے مطابق، کھلاڑیوں کی نشاندہی پر اسٹیڈیم کے سیکیورٹی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں، اسے گلبرگ تھانے منتقل کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی