بابراعظم کی 31ویں سالگرہ، ’ہر دور کا ایک اسٹار ہوتا ہے اور ہمارا اسٹار بابر اعظم ہے‘

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ سے وابستہ حلقے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابراعظم کے شاندار ریکارڈ اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، بابر اعظم نے اب تک 60 ٹیسٹ، 134 ون ڈے اور 128 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 14,814 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے کارناموں میں 31 سنچریاں اور 102 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم کو مشورہ دینے پر محمد حارث پھنس گئے، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے

 انہوں نے مزید لکھا کہ بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 5,000 رنز سب سے تیزی سے بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2017 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت کر پاکستان کو عالمی کرکٹ میں ایک بلند مقام دلایا۔ مزید برآں، 2022 میں انہیں آئی سی سی مردوں کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی ملا۔

ای ایس پی این کرک انفو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جب بابر اعظم اپنی بہترین فارم میں ہوتے ہیں تو وہ لاجواب کھیل پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بہت کم وقت میں کرکٹ کی بلندیوں کو چھوا، اگرچہ گزشتہ تین سالوں میں ان کی سنچریاں اور رنز بنانے کی رفتار کم ہوئی ہے، مگر امید ہے کہ وہ جلد ہی دوبارہ اپنی شاندار فارم پر واپس آئیں گے۔

پاکستان کے عظیم بیٹنگ ٹیلنٹس میں شمار ہونے والے بابر اعظم کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

فائزہ انعم لکھتی ہیں کہ ہر دور کا ایک اسٹار ہوتا ہے اور ہمارا اسٹار بابراعظم ہے۔ سالگرہ مبارک ہو اُس شخص کو جس نے جرسی نمبر 56 کو یادگار بنایا۔

نعمان خان نے بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی وجہ سے مجھے کرکٹ سے محبت ہو گئی ہے۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں بابراعظم 2016 میں ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 59 میچز کھیل چکے ہیں اور ابھی جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز، اہم معاہدے پر دستخط

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں