نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a telephone call today from H.H. Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan, Foreign Minister of Saudi Arabia, regarding the regional situation & recent developments.
H.H. Prince Faisal… pic.twitter.com/gepL0fMETM
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 16, 2025
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مملکتِ سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ قریبی اشتراکِ عمل جاری رکھتے ہوئے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے مذہبی، اقتصادی اور سفارتی بنیادوں پر استوار ہیں۔ حالیہ عرصے میں دونوں ممالک نے توانائی، سرمایہ کاری، اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
خطے میں جاری کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد اور ریاض کے مابین اعلیٰ سطحی رابطے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی تصور کیے جا رہے ہیں۔














