پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کا اعلان

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی20 اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

راولپنڈی میں 10 سیٹر باکس کی قیمت 3 لاکھ روپے، 20 سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی نشست اور 24 سیٹر باکس فیلڈ کی 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

اسی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہونے والے میچز کے لیے 18 سیٹر باکس 7 لاکھ روپے، 24 سیٹر باکس پیویلین 6 لاکھ 80 ہزار روپے اور باکس فیلڈ 7 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

فیصل آباد میں ٹکٹوں کی قیمتیں وی آئی پی 800 روپے، فرسٹ کلاس 600 روپے، جنرل 400 روپے جبکہ وی آئی پی باکس (گراؤنڈ فلور) 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

شائقین کرکٹ ٹکٹیں pcb.tcs.com.pk سے آن لائن خرید سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp