پاکستان جنوبی افریقہ کو اس کے ہوم ٹرف پر ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ ہوم ون ڈے سیریز میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکا۔
3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 35 رنز سے شکست دیکر تاریخی وائٹ واش کیا ہے۔
سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 271 رنز بنا کر 42 ویں اوور میں ڈھیر ہو گئی۔
🇵🇰 HISTORY MADE!
PAKISTAN becomes the first team ever to clean sweep South Africa in an ODI series on their home turf!
For the first time in history, South Africa couldn’t win a single match in a home ODI series. Unstoppable, unbeatable, Pakistan! 💚🔥 #Cricket pic.twitter.com/18nZo9XRzl
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) December 22, 2024
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، تاہم بارش رکنےکے بعد جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بارش کے باعث میچ 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 37 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا
پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے یہ سنگ میل 94 گیندوں پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے حاصل کیا۔
اس کے علاوہ محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 52، سلمان آغا نے تیز ترین 48 اور طیب طاہر نے 28 رنز اسکور کیے۔ جبکہ عبداللہ شفیق اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:عبداللہ شفیق پھر صفر پر آؤٹ، 2 بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیے
جنوبی افریقہ کی جانب سے رابادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مارکو جانسن اور فوٹیون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے 308 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 42 اوورز میں ہی 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سفیان مقیم نے 4 وکٹیں لے کر وائٹ واش کو یقینی بنایا۔