ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے: ہائپر ٹینشن کو کنٹرول رکھنے والے مشروبات

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائپر ٹینشن یا ہائی بلڈ پریشر کا دن 17مئی کومنایا جاتا ہے۔رواں سال اس دن کو’ہائی بلڈ پریشر کو درست چیک کریں،کنٹرول کریں اور لمبی زندگی جئیں‘ کے موضوع کے ساتھ منایا گیا۔

اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو ہائپر ٹینشن کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے لیے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ہمارے غلط طرز زندگی اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔جن میں ہائی بلڈ پریشر،ذیابیطس اور دل کی بیماریاں شامل ہیں۔

آج کے لوگوں کے طرز زندگی میں زیادہ چہل قدمی شامل نہیں اور سوڈیم ، شوگر اور زیادہ چکنائی والی غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال عام ہے۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے خوراک میں تبدیلی پہلا قدم ہے اور ورزش کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنے سے وزن  اور بلڈ پریشر کی علامات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بلڈ پریشر کے لیے موافق غذا وہ ہے جو متوازن ہوا،متنوع غذائی اجزا سے بھرپور ہو اور جس میں سوڈیم کی کم مقدار شامل ہو۔

میگنیشیم،پوٹاشیم اور کیلشیم تین اہم غذائی اجزا ہیں جو بی پی کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

پوٹاشیم جسم کو ضرورت سے زیادہ سوڈیم سے نجات دلاتا ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

غذا کے ماہرین نے کچھ ایسے مشروبات تجویز کیے ہیں جو بی پی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

1۔کیلے کا ملک شیک

کیلا پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

کیلے کے ملک شیک میں میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم کی موجودگی بلڈ پریشر  کم کرنے کے لیے مفید ہے۔

2۔لسی

لسی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔یہ کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہے۔لسی بھی وزن اور بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے مفید ہے۔

3۔انار اور چقندر کا جوس

انار انجیو ٹینسن کنورٹنگ انزائم کی سطح کو کم کر کے بلڈ پریشر  کم کرتا ہے۔یہ ایک پروٹین ہے جوجسم میں خون کی نالیوں کے سائز کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چقندر میں نائٹریٹ(این او3)ہوتا ہےجو جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنا سکتا ہے۔

4۔ناریل کا پانی

ناریل کا پانی پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔الیکٹرولائٹس سے بھرپور یہ قدرتی مشروب گردوں میں سے سوڈیم کی مقدار کم کرتا ہے۔اس میں موجود پوٹاشیم کی زیادہ مقدار فالج کے امکانات کم کرتی ہے۔

5۔ٹماٹر کا سوپ یا ٹماٹر کو جوس(بغیر نمک کے)

ٹماٹر میں لائکو پین اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مفید ہیں۔
ٹماٹر کے جوس یا ٹماٹر کے سوپ کا روزانہ استعمال سسٹولک اور ڈائسٹولک بلڈ پریشر اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو بہتر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی؛ تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی دستیابی میں کتنا موثر ثابت ہوگا؟

موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، بحرین میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر گرفتار

گلوکارہ ریحانہ کے گھر پر گولیاں چلانے والی خاتون گرفتار، حملے کے پیچھے وجہ کیا؟

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی

بیت الخلا سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد، چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے خوفناک طریقے پوچھنے کا انکشاف

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟