پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس نے سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 14100 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 4 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 14100 روپے اضافے کے بعد 456900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 12089 روپے اضافے کے بعد 391718 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 359087 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 141 ڈالر اضافے کے بعد 4358 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














