ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ : پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات برقرار ہیں، عمیمہ سہیل

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹیم کی اوپنر عمیمہ سہیل نے کہا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اب بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کے لیے پُرعزم ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمیمہ نے کہا کہ ٹیم کے پاس اب بھی 3 میچ جیت کر اگلے مرحلے میں جانے کا موقع موجود ہے، تمام کھلاڑیاں جیت کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہیں، اگر ہم تینوں میچز جیت لیتے ہیں تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ کھل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی

گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف بارش کے باعث پاکستان کی جیت کی امیدوں کو دھچکا لگا، جب میچ 2 بار بارش سے متاثر ہونے کے بعد منسوخ کردیا گیا۔ پاکستان نے 113 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 34 رنز بنائے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی۔

عمیمہ سہیل نے اس میچ میں شاندار فارم کا مظاہرہ کیا اور 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپننگ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ پچ پر سیم مومنٹ بہت زیادہ ہے، اس لیے نئی گیند کو کھیلنے پر خاص توجہ دے رہی ہوں۔

پاکستان کی بولنگ اس ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے نمایاں پہلو رہی ہے۔ گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو 7 وکٹ پر 76 اور انگلینڈ کو 7 وکٹ پر 78 پر محدود کیا۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ بین سوائر نے بھی پاکستانی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دنیا کی مضبوط ٹیموں کو مشکل میں ڈالا ہے، اس لیے ان کی بولنگ سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹاپ آرڈر نے انگلینڈ کے خلاف بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جو ٹیم کے لیے حوصلہ افزا بات ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کا پچھلا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا، جب سری لنکا نے 258 رنز بنائے اور میچ مکمل نہ ہوسکا۔

پاکستان جو مسلسل 3 میچ ہار چکا ہے، ہفتے کے روز پہلی کامیابی حاصل کرنے اور پوائنٹس ٹیبل پر واپسی کی امید رکھتا ہے۔ ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اب نہ صرف اپنے میچ جیتنے ہوں گے بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج بھی اپنے حق میں دیکھنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے