پنجاب حکومت نے سردیوں کی آمد کے پیش نظر صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا، جو 16 اکتوبر 2025 سے نافذ ہو کر 31 مارچ 2026 تک مؤثر رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: موسم سرما میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق، لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکولز پیر تا جمعرات صبح 8:45 بجے سے 2:45 بجے تک جبکہ جمعہ کو 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ لڑکیوں کے اسکولز کا وقت صبح 8:30 بجے سے 2:30 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:15 بجے تک ہوگا۔
ڈبل شفٹ اسکولز کے لیے پہلی شفٹ (لڑکے) صبح 8:45 بجے تا 12:45 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:30 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ 1:00 بجے تا 5:00 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 2:00 بجے تک جاری رہے گی۔
لڑکیوں کے ڈبل شفٹ اسکولز میں صبح کی شفٹ 8:30 بجے تا 12:30 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:15 بجے تک جبکہ دوپہر کی شفٹ 12:45 بجے تا 4:45 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 1:45 بجے تا 4:45 بجے تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں اوقات کار کی یہ تبدیلی طلبا و اساتذہ کی سہولت کے لیے کی گئی ہے تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔ تمام اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔














