آبادی کے لحاظ سے پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے آگے، کس صوبے کی پاپولیشن زیادہ بڑھ رہی ہے؟

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 5 واں بڑا ملک اور اب سرکاری اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے اور اس نے افغانستان و بھارت سمیت دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج جاری،2050 تک پاکستان کی آبادی میں کتنا اضافہ ہو جائے گا؟

قومی اسمبلی میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے تحریری جواب کے مطابق سنہ 2017 سے سنہ 2023 کے درمیان پاکستان کی آبادی میں سالانہ 2.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ افغانستان 2.50 فیصد، بھارت 0.80 فیصد، ایران 0.72 فیصد اور بنگلہ دیش میں آبادی بڑھنے کی شرح 1.22 فیصد ہے۔

عراق میں یہ شرح 2.27 فیصد، نیپال میں 2.31 فیصد اور سریلنکا میں 1.1 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں آباد بڑھنے کی شرح صرف 0.9 فیصد ہے۔

سال 2017 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح اشاریہ 2.40 فیصد تھی جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ شرح 2.89 فیصد تھی، پنجاب میں 2.13 سندھ میں 2.41،  بلوچستان میں 3.37 جبکہ اسلام اباد میں 4.9 فیصد تھی۔

مردم شماری 2023 کے مطابق پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح اشاریہ 2.55 فیصد ہے۔ خیبر پختونخوا میں یہ شرح 2.38 فیصد تھی، پنجاب میں 2.53 سندھ میں 2.57، بلوچستان میں 3.20 جبکہ اسلام اباد میں یہ شرح 2.8 فیصد ہے جبکہ ملک کی کل آبادی 24 کروڑ 15 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی آبادی کیسے کنٹرول کی جاسکتی ہے؟

وزارت کے مطابق پاکستان میں 53.8 فیصد آبادی کام کرنے کی عمر 15 تا 59 سال میں شامل ہے جبکہ 67 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے جو نوجوانوں کی ایک بڑی آبادی کو ظاہر کرتا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان کے پاس دنیا کی 9 ویں بڑی لیبر فورس ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر اس آبادی کو ہنر مند اور روزگار یافتہ نہ بنایا گیا تو یہ معاشی بوجھ میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔

آبادی میں تیزی سے اضافہ اعلیٰ شرحِ پیدائش، خاندانی منصوبہ بندی کے کم استعمال، کم تعلیم یافتہ خواتین، جلدی شادیوں اور سماجی و مذہبی رویّوں کی وجہ سے ہے جو بڑی فیملی کے رجحان کو فروغ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی 79 فیصد آبادی بینک اکاؤنٹ یا موبائل منی تک رسائی سے محروم ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

وزارت نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان (2019-2024) کے تحت آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم اگر آبادی کی شرح پر قابو نہ پایا گیا تو روزگار، وسائل اور معیارِ زندگی پر مزید دباؤ بڑھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے