حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی، غزہ میں امدادی سامان کے داخلے کا مطالبہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس نے غزہ کی تباہ شدہ پٹی سے برآمد ہونے والے ایک اور قیدی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ان کے مجاہدین نے رات 11 بجے لاش حوالے کی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ لاش کہاں سے برآمد ہوئی۔ فلسطینی تنظیم نے بین الاقوامی برادری اور ثالث ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ سرحدی گزرگاہیں کھولی جائیں اور امداد کو غزہ پہنچنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: ’ہتھیار نہ ڈالے تو حماس کو ختم کر دیں گے‘، ٹرمپ کی حماس کو سنگین دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بعد ازاں تصدیق کی کہ لاش کو حماس سے حاصل کر کے ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے نیشنل سینٹر فار فارنزک میڈیسن میں لاش کی باضابطہ شناخت کے بعد اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ باضابطہ شناخت سے قبل افواہوں سے گریز کریں۔ فوج نے یہ بھی کہا کہ حماس معاہدے کی پاسداری کرے اور تمام مقتول مغویوں کی واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیے: قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ، حماس کا اسرائیل پر فلسطینیوں کی نعشیں مسخ کرنے کا الزام

حماس کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل پیرا ہے اور وہ تمام قیدیوں کی لاشیں واپس کر چکی ہے جو وہ ملبے سے نکالنے میں کامیاب ہوئی، تاہم باقی لاشوں کی بازیابی کے لیے اسے بھاری مشینری اور امدادی ٹیموں کی ضرورت ہے۔

الجزیرہ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اب بھی 18 لاشیں غزہ میں موجود ہیں لیکن اسرائیل نے نئی مشینری کو داخلے کی اجازت نہیں دی۔ سابق اسرائیلی سفیر الون لیئل کے مطابق، اسرائیلی عوام میں لاشوں کی واپسی پر جذباتی ردعمل ہے اور حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ نے 81 ماہرین غزہ بھیجنے کی پیشکش کی تھی تاکہ لاشوں کی تلاش میں مدد دی جا سکے، مگر اسرائیل نے اجازت نہیں دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے معاہدے کے مطابق تمام لاشیں واپس نہ کیں تو وہ اسرائیل کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کی اجازت دے دیں گے۔ اب تک حماس نے 9 قیدیوں کی لاشیں واپس کی ہیں جبکہ 10ویں لاش جمعے کو حوالے کی گئی، جس کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ قیدی کی نہیں تھی۔

غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق اب بھی دس ہزار سے زائد فلسطینی شہری ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جن میں سے صرف 280 لاشیں اب تک نکالی جا سکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟