بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بھارت کی سب سے بڑی سنیما چین ‘پی وی آر انوکس’ نے ایک خصوصی ‘شاہ رخ خان فلم فیسٹیول’ کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیسٹیول 31 اکتوبر سے شروع ہو کر 2 ہفتے تک جاری رہے گا، جس میں 30 سے زائد شہروں کے 75 سینما گھروں میں شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلمیں دوبارہ بڑی اسکرین پر دکھائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: وینیٹی وینز یا شاہی محلات؟ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کی کروڑوں کی وینیٹی وین میں کیا خاص ہے؟
فلموں کی فہرست میں چنئی ایکسپریس، دیوداس، دل سے، کبھی ہاں کبھی نا، میں ہوں نا، اوم شانتی اوم اور حالیہ بلاک بسٹر جوان شامل ہیں۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ فلمیں صرف میری نہیں، بلکہ اُن ناظرین کی ہیں جنہوں نے انہیں برسوں محبت سے اپنایا۔ بڑی اسکرین پر واپس آنا ایک خوبصورت یادوں کا سفر ہے۔
پی وی آر انوکس کی نمائندہ نہاریکا بجلی نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک جذبہ ہیں، اور یہ فیسٹیول ان کی فنکارانہ میراث کو خراجِ تحسین ہے۔
مداحوں کے لیے یہ فیسٹیول محض فلموں کا نہیں بلکہ اُن جذبات کا جشن ہے جو شاہ رخ خان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔














