ڈھاکہ ایئرپورٹ پر خوفناک آتشزدگی، فلائٹ آپریشن معطل

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ہوائی اڈے کے کارگو زون میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی دوپہر حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں اچانک آگ لگ گئی،ایئرپورٹ کے کارگو ایریا کے گیٹ نمبر 8 کے قریب لگی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

بنگلہ دیش سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کوثر محمود کے مطابق ایئرپورٹ، بنگلہ دیش آرمی، ایئر فورس اور دیگر اداروں کے ریسکیو اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

فائر سروس ہیڈکوارٹر کے اہلکار طلحہ بن جاسم کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 25 یونٹس موقع پر پہنچے جبکہ بنگلہ دیش نیوی کی اضافی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ نے احتیاطی تدبیر کے طور پر ایئرپورٹ پر تمام فلائٹ آپریشن معطل کر دیے ہیں۔ ہینگرز میں موجود طیاروں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق شام 5 بجے تک آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا۔ ایئرپورٹ کے ترجمان فلائٹ لیفٹیننٹ مسعود کے مطابق صورتحال اب ’تقریباً قابو‘ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، کم از کم 16 افراد ہلاک

آگ کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ڈھاکہ سے کوالالمپور جانے والی بٹک ایئر کی فلائٹ OD-163 اور ممبئی جانے والی انڈیگو فلائٹ 6E-1116 ٹیکسی وے پر انتظار کر رہی ہیں۔

بینکاک سے آنے والی یو ایس بنگلہ ایئر لائنز کی پرواز اور شارجہ سے آنے والی ایئر عربیہ کی پرواز چٹاگانگ ایئرپورٹ پر اتاری گئی ہیں۔ دہلی سے آنے والی انڈیگو فلائٹ کولکتہ منتقل کر دی گئی جبکہ ہانگ کانگ سے آنے والی کیتھے پیسفک کی پرواز فضا میں چکر لگا رہی ہے۔

حکام کے مطابق حالات معمول پر آنے کے بعد موڑی گئی پروازوں کو دوبارہ ڈھاکا ایئرپورٹ لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ