گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں سے متعلق اجلاس، وفاق سے مزید فنڈز کے لیے رابطہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زاہد سلیم کی سربراہی میں آج گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً بزنس پلان اور واٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمان خان اور چیف انجینیئر حاجی سید محمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبوں کی مالی و فزیکل پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار

ڈی جی جی ڈی اے نے بتایا کہ واٹر سپلائی منصوبے کے تحت 11 ارب روپے کی لاگت سے شادی کور سے چاوڑ ڈگار اور وہاں سے گوادر ایئرپورٹ واٹر اسٹیشن تک قریباً 150 کلومیٹر طویل مین ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے۔ چاوڑ ڈگار کے مقام پر جدید واٹر اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جہاں اعلیٰ معیار کی پمپنگ مشینری نصب ہے، جبکہ اسٹیشن کے لیے علیحدہ بجلی فیڈر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ واٹر اسٹیشن پر 70 لاکھ گیلن، سینٹرل پارک میں 10 لاکھ گیلن، سٹی واٹر اسٹیشن میں 20 لاکھ گیلن اور کوہ بن میں 2 لاکھ گیلن کے جدید واٹر اسٹوریج ٹینکس تعمیر کیے گئے ہیں، جو کہ جدید آلات و مشنری پر مشتمل پمپنگ اسٹیشن پر مشتمل ہیں۔

’شہر کے اندر قریباً 150 کلومیٹر طویل ڈسٹریبیوشن لائن بھی مکمل کی جا چکی ہے جو بتدریج فعال ہو رہی ہے۔ شادی کور سے پانی کی سپلائی بحال ہو چکی ہے اور نئی لائنوں کے ذریعے گھروں کو پانی کی فراہمی جاری ہے، جس سے شہری براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں۔‘

ڈی جی جی ڈی اے نے بتایا کہ بزنس پلان کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے ابتدائی 10 سالوں میں 25 ارب روپے فراہم کیے جانے تھے تاکہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے، تاہم اب تک تقریباً 15 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔

’ان فنڈز کے موثر استعمال سے جی ڈی اے نے گوادر کے خدوخال بدل دیے ہیں، 280 کلومیٹر سڑکوں، اسکولوں، اسپتالوں، پارکس، گراؤنڈز، جیٹیز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں ترقی، خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کو فروغ ملا ہے۔ ان منصوبوں نے گوادر میں معاشی سرگرمیوں کو نئی جہت دی ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ بزنس پلان کے دوسرے مرحلے میں جی ڈی اے معاشی، سماجی اور سیاحتی نوعیت کے نئے منصوبوں پر غور کر رہی ہے تاکہ شہر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت سے باقی ماندہ فنڈز کے اجرا کے لیے فوری رابطہ کیا جائے تاکہ ترقیاتی عمل میں تسلسل برقرار رہے اور گوادر کی ترقی کے اہداف میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

مزید ہدایت کی گئی کہ جی ڈی اے اپنے نئے منصوبوں کی کنسلٹنسی، ڈیزائن اور ابتدائی فیزیبلٹی رپورٹس جلد مکمل کر کے وفاقی حکومت کو ارسال کرے تاکہ فنڈز کی بروقت فراہمی کے بعد ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟