’پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کریں‘: وزیر خزانہ کی ابوظہبی کمرشل بینک کے وفد سے ملاقات

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کے دورے کا چھٹا اور آخری روز اہم مالی و معاشی سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔

وزیرِ خزانہ نے ابو ظہبی کمرشل بینک کے سینیئر انتظامی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے وفد کو پاکستان کی جانب سے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ

انہوں نے چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کی تجدید سے متعلق پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔

وزیرِ خزانہ نے حکومت کے نجکاری پروگرام میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی ایئرلائن کی نجکاری میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ریکو ڈک منصوبے کے فنانشل کلوز کے قریب ہے اور ایکزم بینک کی شمولیت کے منتظر ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے ابو ظہبی کمرشل بینک پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کرے، کیونکہ یہ بینک تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں فعال کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ابو ظہبی کمرشل بینک کے درمیان مالی تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

دریں اثنا وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے جے پی مورگن کے سینیئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وفد کو چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے پہلے اجراء سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک گرین بانڈ ہوگا۔

وزیرِ خزانہ نے حکومت کے نجکاری پروگرام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور کابینہ کی منظوری سے فرسٹ ویمن بینک کی جی ٹو جی فروخت کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی کمپنیاں ریکو ڈک منصوبے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور امید ظاہر کی کہ ایکزم بینک جلد منصوبے کے مالیاتی اشتراک میں شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت درست سمت میں گامزن، آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائےگا، وزیر خزانہ

مزید برآں وزیرِ خزانہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان جاری ڈیجیٹل تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے جے پی مورگن ٹیم پر زور دیا کہ وہ دو طرفہ تعاون کے مزید شعبے تلاش کرے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ