وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد الجدعان کو پاکستان میں جاری نجکاری مہم کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور اہم ایئرپورٹس کی نجکاری کے منصوبے شامل ہیں۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو بتایا کہ حکومت شفافیت اور مؤثریت کے ذریعے اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اور حکومت کا ہدف ہے کہ 2025 کے اختتام تک فروخت کا عمل مکمل کر لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے تحت یہ اقدام پاکستان میں تقریباً 2 دہائیوں بعد کسی بڑے سرکاری ادارے کی پہلی نجکاری ہوگی۔ یہ منصوبہ گزشتہ سال کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری ہے۔

پاکستان  سعودی عرب تعلقات کا جائزہ

ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کا جائزہ لیا۔

محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات پر پُرعزم ہے تاکہ طویل المدتی معاشی استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

آئی ایم ایف سے عملہ جاتی سطح پر معاہدہ

بدھ کے روز آئی ایم ایف ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ عملہ جاتی سطح (Staff-Level Agreement) پر معاہدہ کر لیا، جو ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد مؤثر ہوگا۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگی۔

عالمی اداروں کا کردار اور سعودی تعاون کی درخواست

دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) جیسے ادارے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور خطرات کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

محمد اورنگزیب نے سعودی عرب سے انفراسٹرکچر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تعاون کی درخواست بھی کی اور کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنی معاشی شراکت کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں